Tafseer Khulasa-e-Quran
Jamia Taha will provide content for this section. Jamia Taha will provide content for this section. Jamia Taha will provide content for this section. Jamia Taha will provide content for this section. Jamia Taha will provide content for this section. Jamia Taha will provide content for this section.
Surah Bani Israil 83-85
Ayat# 83-85
Para# 17
Surah Bani Israil 40-44
Ayat# 40-44
Para# 17
Surah Bani Israil 37-39
Ayat# 37-39
Para# 17
Surah Bani Israil 34-36
Ayat# 34-36
Para# 17
Surah Bani Israil 32-33
Ayat# 32-33
Para# 17
Surah Bani Israil 28-31
Ayat# 28-31
Para# 17
Surah Bani Israil 26-27
Ayat# 26-27
Para# 17
Surah Bani Israil 21-25
Ayat# 21-25
Para# 17
Surah Bani Israil 15-21
Ayat# 15-21
Para# 17
تفسیری افادات # 32 انتخاب از خلاصہ تفسیر مفتی حماد فضل عفی عنہ
بیسویں پارے کے آغاز میں سورہِ نمل میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ
أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ مَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُنْبِتُوا شَجَرَهَا أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ
بھلا کس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتار دیا تمہارے لئے آسان سے پانی پھر اگائے ہم نے اس سے باغ رونق والے تمہارا کام نہ تھا کہ اگاتے ان کے درخت، اب کوئی اور اله ہے اللہ کے ساتھ، کوئی نہیں وہ لوگ سیدھی راہ سے مڑتے ہیں
لوگ اس الجھن میں پڑتے ہیں کہ الہ کا کیا معنی ہے؟
الہ ایک وسیع مفہوم رکھنے والا لفظ ہے.
اللہ جل شانہ نے قرآنِ پاک میں مختلف مقامات پر اپنی صفات بیان فرمائیں ہیں جو کہ اللہ کی صفات خاص ہیں. اور جس میں وہ صفات پائی جاتی ہیں وہ ہی الہ ہے. یا جس میں ھم وہ صفات سمجھیں اگرچہ اس میں نہ ھو تو گویا ھم نے اپنا الہ اس کو بنا لیا ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات الوھیت کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے علاوہ کوئی الہ ہے؟
کون ہے وہ ذات جس نے زمین اور آسمان کو پیدا فرمایا؟
اور جس نے آسمان سے بارش کو برسایا؟
اس میں تمھارے لیے باغات لگائے
پھر اس میں درخت لگائے.تم تو نہیں لگا سکتے
ءاله مع اللہ.....کیا اللہ کے سوا بھی کوئی اللہ ہے؟
اس سے پتہ چلا کہ کہ اله وہ ذات ہے جس نے زمین اور آسمان کو پیدا فرمایا. وہ ذات ہے جس نے آسمان سے بارش کو برسایا
جو نباتات کو اگائے جو رزق کو دے. کیونکہ نباتات اور پانی یہ سب رزق ہی ہے.
کیا اللہ کے علاوہ بھی کوئی الہ ہے؟
کس نے زمین کو ٹھہرایا ہے؟ کس نے رہنے کی جگہ بنایا؟
وہ ٹھہری ہوئی ہے کس نے اسے پکڑا ہوا ہے؟
کس نے نہروں کو بنایا؟ اور اس میں بوجھ رکھے.
اور اس نے دودریاؤں کے درمیان آڑ رکھی.
کیا اللہ کے علاوہ بھی کوئی یہ کرنے والا ہے؟
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ
کون ہے جو بے کس اور بے قرار کی دعا سنتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کرتا ہے؟
کیا اللہ کے علاوہ بھی کوئی الہ ہے؟
پتہ چلا کہ الہ وہ ہے جس کو مشکل میں پکارا جائے جس کو حاجت میں پکارا جائے.
ہر شخص اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے کیا وہ اپنی حاجات اور مشکلات میں اپنے جیسے انسانوں کو پکارتا ہے مدد کے لیے؟ یا پھر اللہ کو پکارتا ہے مدد کے لیے؟
اگر اللہ کو پکارتا ہے مدد کے لیے تو
"اياك نعبد و اياك نستعين "
اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں.
تو کسی تکلیف یا پریشانی کو ختم کرنا انسان کے بس کی بات نہیں. اللہ کے علاوہ کوئی بھی نہیں ہے پریشانی دور کرنے والا. وہی حاجت روا ہے. وہی مشکل کشا ہے.وہی داتا ہے.
اللہ چیلنج کرکے کہہ رہا ہے
ءالہ مع اللہ
اللہ کے علاوہ بھی کوئی الہ ہے؟
اللہ کے علاوہ کوئی الہ نہیں
تو ہمیں اپنا قبلہ اللہ کی طرف کرنا لازم ہے.توحید کا ہونا بہت ضروری ہے.
مزید افادات کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ پر
jamiataha.com
Askmuftihammad.com